تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 19:58

اوگرانے سی این جی گیس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اے آر وائی - اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولٹری اتھارٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں ایک روپے پچپن پیسے سے دو روپے تنتیس پیسے کا اضافہ کر دیا۔



اوگرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق زون ون میں نئی قیمت فی کلو اٹھاون روپے پچپن پیسے ہے اور اضافہ ایک روپ پچپن پیسے ہے اور اس زون میں اسلام آباد، پو ٹھوہار اور بلوچستان کے علاقے شامل ہیں۔ جبکہ زون ٹو میں اضافہ دو روپے تنتیس پیسے اور نئی قیمت پچپن روپے اٹہتر پیسے ہے جبکہ اس زون میں پنجاب اور سندھ کے علاقے شامل ہیں۔



اسکے علاوہ اوگرا نے مارچ کے ماہ میں تنتیس اپیلوں پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف اقدامات لئے ان اقدامات کے تحت سات ایل پی جی کمپنیوں کو قواعد کی بے ضابطگیوں پر ساڑے پانچ لاھہ روپے کے جرمانہ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.