تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:30

کراچی:ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے لیا۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق شہری حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بعد دودھ کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا گیا۔



انہوں نے بتایا کہ ایڈ منسٹریٹر کراچی لالہ فضل الرحمان نے چار اپریل کو ڈیری فارمرز کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل ڈیری فارمرز نے قیمتوں میں اضافہ کرکے دودھ ستر روپے فی لیٹر بیچنے کا اعلان کیا تھا۔ شہری حکومت نے اضافے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری قیمت سے زائد پر دودھ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.