2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:26
تربیلاڈیم توسیع،داسوڈیم تعمیر،ورلڈبینک 80کروڑڈالرامداددیگا
اے آر وائی - اسلام آباد : ورلڈ بنک نے تربیلا ڈیم کی اضافی استعداد اور داسو ڈیم کی تعمیر میں اسی کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
تربیلا ڈیم کی بجلی بنانے کی موجودہ استعداد چار ہزار میگا واٹ میں توسیع کرنے کے لئے بنک نے واپڈا اور وزازرت پانی و بجلی کے ساتھ مل کر ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہےاوراس کےلیے تیس کروڑڈالر فراہم کریگا۔اسکے علاوہ ورلڈ بنک پاکستان میں داسو ڈیم کی تعمیر کے لئے پچاس کروڑ ڈالر کی امداد ینے کے ابتدائی منصوبے پر غور رکررہا ہے جسکی بجلی پیدا کرنے کی استعداد چار ہزار میگا واٹ ہو گی جس پر چھ ارب ڈالرلاگت آئےگی۔ اس سے ملک میں پانی کے ذرائع اور بجلی پیداکرنے کی استعداد کو بڑھایا جا سکتا ہے۔