تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:30

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے334پوائنٹس کی تیزی رہی

اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تین سو چونتیس پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اور ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار آٹھ سو چھیاسی پر بند ہوا۔



ملکی زرمبادلہ ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچنے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کی جانب سے قرضوں کی فراہمی، سیمنٹ اور فرٹیلائزر کی قیمتوں میں اضافے اور پاک بھارت مذاکرات میں پیش رفت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ گذشتہ ہفتے اوسط یومیہ کاروبا ری حجم پچیس فیصد بڑھ کر سات کروڑ اسسی لاکھ شیئرز رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اڑتیس فیصد کمی ہوئی اور یہ انتیس لاکھ ستر ہزار ڈالر رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.