تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:26

گیس کی بندش کے نوٹس صدارتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اپٹما

اے آر وائی - لاہور : آل پاکستان ٹیکسٹائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے ہفتہ میں ساڑھے تین روز انڈسٹری کو گیس کی بندش کے نوٹس کو صدارتی حکم کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔



لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما گوہر اعجاز نے کہا کہ سردیاں ختم ہوگئیں، اس کے باوجود گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، جو سمجھ سے بالاتر ہے، اگر انڈسٹری کو گیس نہ ملی تو ڈیڑھ کروڑ افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔



گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ چھ اپریل کو چار رکنی گیس لوڈمینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا، حکومت کوئی ایسا نظام متعارف کرائے جس سے انڈسٹری اور ملکی معیشت کو فائدہ ہو۔ چیئرمین اپٹما نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ سے صنعتوں سے جان نکالی جارہی ہے، جبکہ دوسری طرف دو سو ملین کیوبک فیٹ گیس چوری ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.