تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:7

کراچی میں دودھ 60روپے فی لیٹرمیں فروخت ہوگا

اے آر وائی - کراچی : کراچی کی شہری حکومت نے تین ماہ کے دوران دودھ کی قیمتوں میں دو مرتبہ میں اضافہ کردیا ۔ 59روپے فی لیٹر دودھ اب سرکاری نرخ پر ایک روپے اضافے کے ساتھ ساٹھ روپے فی لیٹر فروخت کیا جائیگا۔



ڈیری فارمر ز ایسوسی ایشن اور شہری حکومت کے درمیان ہونیو الے اجلاس میں شہری حکومت کی جانب سے ایک روپے فی لیٹر دودھ میں اضافے کو ڈیری فارمرز ایسویس ایشن نے مسترد کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔



ایڈمنسٹریٹرکراچی فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری سرکاری نرخ سے زائد دودھ نہ خریدے مہنگا دودھ فروخت کرنیو الوں کا اقتصادی بائیکاٹ کریں۔ فضل الرحمان نے کہا کہ دودھ فرو شوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا تو ایم پی او کے تحت کارروائی کی جائیگی اور غیر قانونی باڑوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائیگا۔



سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کا کہنا تھاکہ دودھ فروشوں نے تین سو گنا دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا کرکے کراچی کے شہریوں کو یرغمال بنایاگیا ہے۔ یہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.