تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
5 اپریل 2011
وقت اشاعت: 9:52

کرایوں میں اضافہ کیاجائے،11اپریل کو ہڑتال ہوگی،ٹرانسپورٹر

اے آر وائی - کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 4 سے 5 روپے اضافے کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبات ایک ہفتہ میں تسلیم نہ ہونےپر11اپریل کو پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔



کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر سید ارشاد حسین شاہ بخاری کراچی میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نےسندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 4سے5روپے کرایہ بڑھانے کی تجویز دی ہے اور اس وقت تک کرایوں میں اضافہ نہیں کریں گے جب تک صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوتے۔صوبائی حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے اگر اتوار کی رات تک ٹرانسپورٹ کاکرائے نہ بڑھائے گئے تو گاڑیاں احتجاجاً کھڑی کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.