6 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:29
پاکستان بجٹ خسارےکاہدف حاصل نہیں کرسکےگا، اےڈی بی
اے آر وائی - اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کا بجٹ خسارہ ساڑھے پانچ فیصد ہدف سے بڑھ جائے گا۔ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر رینیو سٹان نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ فلڈ سرچارج سمیت اٹھائے جانے والے کئی اقدامات کے باوجود بجٹ خسارے کا ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔
سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے اصلاحات کا عمل بھی متاثر ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کی وجہ سے جی ڈی پی کم از کم دو فیصد متاثر ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی ڈھائی فیصد رہنے کا امکان ہے۔ دو ہزار بارہ تک جی ڈی پی تین اعشاریہ سات فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔