تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:37

اکنامک ایڈوائزری کونسل کاتمام شعبوں کوٹیکس نیٹ میں لانےپرغور

اے آر وائی - اسلام آباد : نئے مالی سال کے دوران تمام شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر غور شروع کردیا گیا ہے جبکہ صوبوں کو بجٹ سازی کے عمل میں ہر سطح پر شریک رکھنے کے لئے وزارت اقتصادی امور کو اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔



یہ ہدایت وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں کی گئی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ہونے والی ٹیکس وصولیوں، بجٹ اخراجات اور دیگر اقتصادی اشاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مختلف شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کے خاتمے، ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے، انکم ٹیکس سرچارج اور دیگر ٹیکس امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.