تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:29

سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈز ٹور دئیے

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ دس گرام سونے کی قیمت مزید تین سو اکیس روپے بڑھ کر انتالیس ہزار نو سو اکیس روپے اور اس کی فی تولہ قیمت تین سو پچھتر روپے اضافے سے چھیالیس ہزار پانچ سو پچھتر روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔



دس گرام چاندی مزید آٹھ روپے ستاون پیسے مہنگی ہوکر ایک ہزار گیارہ روپے بیالیس پیسے اور اس کی فی تولہ قیمت دس روپے بڑھ کر ایک ہزار ایک سو اسسی روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ قیمت میں اضافے کی وجہ کرنسیز کی قدر میں گراوٹ کی وجہ سے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.