8 اپریل 2011
وقت اشاعت: 20:0
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 15.5فیصدتک رہےگی،اسٹیٹ بینک
اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح ساڑھے پندرہ فیصد تک رہے گی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے لئے دو سے تین فیصد معاشی نمو کی پیش گوئی کو برقرار رکھا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی دوسری سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری جاری حسابات کا خسارہ نو کروڑاسسی لاکھ ڈالر رہا جبکہ مالی سال دو ہزار دس کی اسی مدت میں تین ارب دو کروڑستر لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا تھا۔اسٹیٹ بینک نے توقع ظاہر کی ہے حکومت اپنی قرض گیری کی ضروریات کمرشل بینکوں کو منتقل کرتی رہے گی۔
مرکزی بینک نے کہا ہے کہ ابتدائی جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ بیرونی شعبہ مستحکم رہے گاجبکہ جاری کھاتے میں بہتری سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئے ہیں اور روپے کی قدر مستحکم ہے۔