تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:20

کراچی:11اپریل سے دودھ پر6 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

اے آر وائی - کراچی : کراچی میں ڈیری فارمرزایسوسی ایشن نے سٹی حکومت کے احکامات مسترد کرتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں گیارہ اپریل سے چھ روپےلٹراضافہ کر دیا۔ دودھ کی نئی قیمت چھیاسٹھ روپے ہوجائے گی۔



ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا اجلاس بھینس کالونی میں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیداواری اخراجات اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث دودھ کی قیمتیں برقرار رکھنا ممکن نہیں ۔ جسکے بعد دودھ کی فی من قیمت میں دو سو دس روپے جبکہ ایک لیٹر پر چھ روپے کے اضافے کا اعلان کیا گیاہے۔



ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گیارہ اپریل سے ہولسیل میں دودھ پینسٹھ روپے جبکہ ریٹیل میں چھیاسٹھ روپے لیٹر فروخت ہوگا۔ اس سے قبل شہری حکومت نے دودھ کی قیمت ساٹھ روپے مقرر کرتے ہوئے مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.