11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:24
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیرخزانہ کی زیرصدارت ہوگا
اے آر وائی - اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوگا۔اجلاس میں ملکی سطح پر تیارکردہ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی، اضافی گندم کے ذخائر کی بیرون ملک فروخت، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے حوالے سے سبسڈی دینے اور موٹر سائیکل ہولڈرز کیلئے پیٹرول کارڈ کے اجرا سمیت دیگر معاملات زیرغورآئیں گے۔ اجلاس کے دوران حکومت کے پاس موجود اضافی گندم کے ذخائر کی پاسکو کے ذریعے فروخت کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔