11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 12:59
انٹربینک:ڈالرکےمقابلےمیں روپے کی قدرمیں اضافےکارجحان برقرار
اے آر وائی - کراچی: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تیرہ پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر چوراسی روپے اٹھانوے پیسے سے گر کر چوراسی روپے پچیاسی پیسے پر آ گیا۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب کم ہونے اور انفلو بڑھنے کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔