11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:4
ملک میں چینی کی پیداوار سالانہ ضرورت کے مطابق ہوگئی
اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین جاوید کیانی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی پیداوار 40 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جو مقامی طور پر سالانہ ضروریات کیلئے کافی ہے، ملک کو چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
پیر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 40 لاکھ ٹن چینی میں سے 25 لاکھ 41 ہزار ٹن پنجاب، ساڑھے 12 لاکھ ٹن سندھ اور 2 لاکھ 65 ہزار ٹن صوبہ خیبرپختونخوا میں تیار ہوئی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس کے علاوہ ٹی سی پی کے پاس 4 لاکھ ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ٹی سی پی کے ذریعے فوری طور پر 2 سے 3 لاکھ ٹن چینی کی خریداری کرے تو چینی آف لوڈ کرکے کسانوں کو ان کے بروقت واجبات دیئے جا سکیں گے۔