تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:5

مارچ 2011ء میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم

اے آر وائی - کراچی: مرکزی بینک کے مطابق مارچ 2011ء میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے، گذشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی رقومات وطن بھجوائیں۔ بینک کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔



رواں مالی سال جولائی 2010ء سے مارچ 2011ء کے دوران مختلف ممالک سے 8 ارب ایک کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہو چکی ہیں جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہیں۔ مارچ میں ترسیلات زر ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہیں جو ملکی تاریخ میں کسی بھی ماہ کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔ جاری مالی سال کے 9 ماہ کے دوران ترسیلات میں متحدہ عرب امارات ایک ارب 85 کروڑ ڈالر کے ساتھ سرفہرست رہا۔ سعودی عرب سے ایک ارب 82 کروڑ ڈالر اور امریکہ سے ایک ارب 49 کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.