تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:55

پنجاب میں بدھ سے سی این جی اسٹیشن بند رہیں گے

اے آر وائی - لاہور : حکومت اورسی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مزاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور بدھ سے پنجاب بھرمیں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے ، سی این جی پمپس پر پٹرول بھی فروخت نہیں ہو گا۔جس سے ملک بھرمیں پٹرول کی قلت کاخدشہ پیدا ہوگیاہے۔



آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ نے اے آر وائی نیوز کوبتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مزاکرات میں انھیں بتایا گیا ہے کہ سی این جی لوڈشیڈنگ دوروز تک جاری رکھی جا ئے گی۔ چیئرمین سی این جی ایسوسی کاکہناتھا کہ سی این جی لوڈشیڈنگ سے چارکروڑافراد متاثر ہونگے۔ مزاکرات میں حکومت کی طرف سے سیکرٹری پیٹرولیم اورایس این جی پی ایل کے سربراہ رشیدلون نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.