1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ
اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ ایک فیصد اضافے سے ایک سو پینتیس پوائنٹس پر آ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران جاپان کے نکئی انڈیکس میں اعشاریہ سات فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ہانک کانگ، انڈونیشیا، بھارت،سنگاپور،ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان رہا جبکہ چین اور تائیوان کی مارکیٹس میں مندی دیکھی گئی۔