تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

انٹربینک مارکیٹ:روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار

اے آر وائی - کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری کا رجحان برقرار ہے۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں آج روپے کی قدر میں مزید پندرہ پیسے اضافہ ہوا اور ڈالر چوراسی روپے چالیس پیسے سے کم ہو کر چوراسی روپے پچیس پیسے پر آ گیا۔



ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے ڈالر کی طلب کم ہونے اور ترسیلات زر اور برآمدات بڑھنے کے باعث روپے کی قدر میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.