تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

انٹرنیشنل مارکیٹ:سونا گزشتہ ہفتے11.9ڈالر فی اونس مہنگا

اے آر وائی - سنگا پور : انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت گزشتہ ہفتے گیارہ ڈالر نوے سینٹس فی اونس اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد سونے کی فی اونس قیمت چودہ سو چوہتر ڈالر دس سینٹس سے بڑھ کر چودہ سو چھیاسی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔



تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مختلف عوامل کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری میں دلچسپی بڑھ رہی ہے اور اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے۔ رواں سال سونے کی فی اونس قیمت سولہ سو ڈالر سے تجاوز کئے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.