1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13
ٹیکس اصلاحات دسمبرتک مکمل ہو جائیں گی،خاور خورشید بٹ
اے آر وائی - کراچی : ایف بی آر کے ممبر خاور خورشید بٹ نے کہا ہے کہ ٹیکس اصلاحات کا عمل رواں سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا
اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصلاحات کا مقصد ٹیکس مشینری کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ محصولات اکھٹے کئے جا سکیں۔
ممبر ایف بی آر خاور خورشید بٹ نے بتایا کہ اصلاحات پر اب تک چھ ارب روپے کے اخراجات ہو چکے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ اصلاحات سے ہر ممکن فوائد حاصل کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک میں ڈائریکٹ ٹیکسز زیادہ ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں صورتحال برعکس ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسز کو کم کیا جائے۔