تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14

دس گرام سونا40ہزار سے بھی مہنگا

اے آر وائی - کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دس گرام سونےکی قیمت چالیس ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہےدس گرام سونے کی قیمت ایک سواکہتر روپے بڑھ کر چالیس ہزار اٹھائیس اور اس کی فی تولہ قیمت دو سو روپے اضافے سے چھیالیس ہزار سات سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔



اسی طرح دس گرام چاندی مزید ساٹھ روپے مہنگی ہوکر گیارہ سو ستاون روپے چودہ پیسے اور اس کی فی تولہ قیمت ستر روپے اضافے سے ساڑھے تیرہ سو روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے گذشتہ چند روز میں ایک تولہ چاندی ڈھائی سو روپے مہنگی ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.