1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز پر دوروز کےلئے گیس کی سپلائی بند
اے آر وائی - لاہور : لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت آج صبح چھ بجے سے سی این جی اسٹیشنز پر دو روز کے لیے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔
گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی اسٹیشنوں پر پیر کی صبح سے بدھ کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی بند رہے گی ۔ گیس کی سپلائی بند ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
گزشتہ بدھ کو سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے غیر معنیہ مدت کے لیے سی این جی اسٹیشن احتجاجاً بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھالیکن اس کے باوجود دو روز کی گیس لوڈ شیڈنگ کے شیڈول میں کوئی فرق نظر نہیں آیا۔