1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ
اے آر وائی - بنکاک : ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں آج اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ دو فیصد اضافے سے ایک سو چھتیس اعشاریہ دو پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ ہانک کانگ،چین،سری لنکا،تھائی لینڈ بھارت،سنگاپور،ملائیشیا اور فلپائن کی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی جبکہ جاپان،تائیوان،جنوبی کوریا اور انڈونیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی رہی۔