1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں آج خام تیل کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے چھپن سینٹس کمی سے ایک سو نو ڈالر دس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے تینتیس سینٹس کمی سے ایک سو تئیس ڈالر بارہ سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔