تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ 181ارب روپے تک پہنچ گیا

اے آر وائی - کراچی : پی ایس او کا سرکلر ڈیٹ ایک سو اکیاسی ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ترجمان پی ایس او نے اے آر وائی نیوز کوبتایا کہ صرف حبکو اور کیپکو کے ذمے ایک سو اٹھارہ ارب روپے کے بقایا جات ہیں۔واپڈا نے تینتالیس ارب روپے اور کے ای ایس سی نے تین ارب پچاسی کروڑ روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس او نے ریفائنریز کوایک سو سینتالیس ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔جبکہ ریلو ے نے ایک ارب تیرہ کروڑ روپے سے زائد کی رقم پی ایس او کو ادا کرنی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.