1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:25
پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی حکومت کوجمعہ تک مہلت
اے آر وائی - لاہور : پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو جمعہ تک کی مہلت دی جائے گی، اگر اس دوران انکے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ایسوایشن اسپتالوں اور فارمیسیوں کا بائیکاٹ کرنے پرمجبور ہوجائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان فاسسٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ سروس اسٹرکچر کو دہرانے اور ڈاکٹروں کے برابر مرعات دینے پر مذاکرات ہورہے ہیں تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ایک مرتبہ پھر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالیں گے اور اگر مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو انکا اگلا لائحہ عمل انتہائی شدید ہوگا۔