1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:28
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 5کروڑ 88لاکھ ڈالر کا اضافہ
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر پانچ کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر بڑھ کر سترہ ارب سینتیس کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔
مرکزی بینک کے ترجمان اعلی سید وسیم الدین کے مطابق اضافے کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر تیرہ ارب نوے کروڑ چھاینوے لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب چھالیس کروڑ پیسٹھ لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کی وجہ انفلوز بڑھنا ہیں۔