تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:30

پاک ایران تجارتی حجم 1.2ارب ڈالر ہوگیا،ایرانی وزیرخارجہ

اے آر وائی - تہران : ایران کے وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ہے۔ تہران میں پاکستان کے قومی دن کے سلسلے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ علی اکبر صالحی نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔



ایران کیلئے پاکستانی سفارتکار امن راشد کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے کر باہمی تجارتی حجم چار ارب ڈالر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب کے دوران ایرانی تعاون کی تعریف کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.