1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:53
واشنگٹن:آئی ایم ایف کی جانب سےبجلی دوفیصد مہنگی کرنے کی شرط
اے آر وائی - واشنگٹن: واشنگٹن میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے کڑی شرائط لگا دیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ قسط حاصل کرنے کیلئے یا نیا پروگرا م لینے کیلئے بجلی دو فیصد مہنگی کرنی پڑے گی، اس کے علاوہ آرجی ایس ٹی لگانا پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جس میں پاکستان آئندہ سال کے بجٹ کا فریم ورک آئی ایم ایف کو دیا جائے گا۔