1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:58
بھارتی سیکریٹری تجارت کل پاکستان آئیں گے
اے آر وائی - لاہور: پاک بھارت کے جامع مذاکرات کے تحت تجارت کے فروغ اور دیگر تجارتی امور پر بات چیت کیلئے بھارتی سیکریٹری تجارت کی قیادت میں چھ رکنی وفد کل پاکستان آئے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے بعد سیکریٹری سطح کے یہ دوسرے مذاکرات ہوں گے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہتر بنانے سمیت دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔ مذاکرات میں پاکستان سے بھارت کو سیمنٹ کی برآمد اور وہاں سے کپاس کی خریداری کے علاوہ واہگہ بارڈر پر تجارت سے متعلق انفرااسٹرکچر کی ترقی پر بھی غور ہوگا۔