1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:0
سونے اور چاندی کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دئیے
اے آر وائی - کراچی : سونے اور چاندی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ دئیے ہیں۔ دس گرام سونا مزید ایک سو بہتتر روپے مہنگا ہوکر اکتالیس ہزار چودہ روپے کی نئی بلبدترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سو روپے اضافہ ہوا اور یہ سینتالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب دس گرام چاندی اکیاون روپے تینتالیس پیسے بڑھ کر ایک ہزار چار سو چالیس روپے اور اس کی فی تولہ قیمت ساٹھ روپے اضافے سے سولہ سو اسسی روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ یورپ اور امریکا میں ڈیٹ کرائسز، برطانیہ میں شرح سود میں ممکنہ اضافے اور سرمایہ کاری بڑھنا ہیں۔