1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:1
رواں سال4کروڑ 80لاکھ ڈالرکے ایک لاکھ 16ہزار ٹن آلو برآمد
اے آر وائی - کراچی : رواں سال جنوری سے اپریل کے دوران چار کروڑ اسی لاکھ ڈالر مالیت کا ایک لاکھ سولہ ہزار ٹن آلو برآمد کیا گیا ہے
پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے مطابق یہ مقدارگزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت باسٹھ فیصد زائد ہے ۔
آلو کی برآمد میں نمایاں اضافہ روس کی نئی اور وسیع مارکیٹ کی وجہ سے ہوا ہے ۔ روس کو ستاسی ہزار ٹن اور مشرق بعید کے ممالک کو انیتس ہزار ٹن آلو برآمد کئے گئے ہیں۔ فارایسٹ ممالک کو دو سو پینتالیس ڈالر فی ٹن جبکہ روس کو چار سو سترڈالر فی ٹن قیمت پر آلو برآمد کیا گیا۔