1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5
جی سی سی ممالک کی شرح نمو7.8فیصدرہےگی،آئی ایم ایف
اے آر وائی - دبئی : آئی ایم ایف نے سال دو ہزار گیارہ کے لئے خلیج تعاون کونسل کے ممبرممالک کی ترقی کا تخمینہ پانچ اعشاریہ دو سے بڑھا کر سات اعشاریہ آٹھ فیصد کر دیا ہے.
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے بارے میں اپنی آؤٹ لک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ لیبیا کے علاوہ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی اوسط حقیقی شرح نمو دو ہزار دس کے مقابلے میں چار اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں اور پیداوار بڑھنے سے ان ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔ مصر اور تیونس میں معاشی ترقی ڈھائی سے چار فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد اب تک دباؤ میں ہے۔ دبئی میں رپورٹ کے اجراء کے موقع پر وسطی ایشیاء اور مشرق وسطیٰ کے لئے آئی ایم ایف کے ڈائریکڑ مسعود احمد نے کہا کہ خطے کے ممالک کو معیشت کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے پر بھی توجہ دینا ہو گی