تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5

اسلامی بینکوں کے لئے ایس ایل آر کی حد19فیصد کردی گئی

اے آر وائی - کراچی : اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کے لئے تین جون سے اسٹیٹیوٹری لیکیویڈٹی رکوائرمنٹ کی حد میں پانچ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔



مرکزی بینک کی جانب سے جاری کئے گئے سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی بینکوں کے لئے تین جون سے اسٹیٹیوٹری لیکیویڈٹی رکوائرمنٹ کی حد چودہ فیصد سے بڑھا کر انیس فیصدکردی گئی ہے۔



ایک سال اور اس سے زائد مدت کے ٹائم ڈپازٹس کو کوئی ایس ایل آر درکار نہیں ہوگا۔ اس فیصلے سے کمرشل اور اسلامی بینکوں کے لئے ایس ایل آر کی شرح برابر ہوجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.