تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:5

کپاس کی قیمت میں مزید 500 روپے فی من کمی

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں کپاس کی قیمت میں مزید پانچ سو روپے فی من کمی ہو گئی ہے۔ اس کمی کے بعد کپاس کی فی من قیمت دس ہزار پانچ سو روپے سے گر کر دس ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔



جنرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خریداری کم ہونے اور قیمت گرنے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں اور ایک ماہ کے دوران اس میں ساڑھے تین ہزار روپے فی من کمی آ چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.