1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:6
عالمی منڈی:خام تیل کی قیمت113ڈالرفی بیرل سےتجاوز کرگئی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک سو تیرہ ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ سنگاپور کی نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی خام تیل کے سودے سڑسٹھ سینٹس اضافے سے ایک سو تیرہ ڈالر تینتالیس سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔ برینٹ نارتھ سی خام تیل کے سودے تریپن سینٹس اضافے سے ایک سو پچیس ڈالر چھیاسٹھ سینٹس فی بیرل پر ہوئے۔