1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:7
ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں19کروڑ 70لاکھ ڈالرکمی
اے آر وائی - کراچی : ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران انیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم سترہ ارب سترہ کروڑ اکیانوے لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔
مرکزی بینک کے ذخائرکی مالیت تیرہ ارب سڑسٹھ کروڑ چوون لاکھ ڈالراور کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت تین ارب پچاس کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر ہے۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق قرضوں اور سود سمیت مختلف مد میں بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔