1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:9
انٹربینک مارکیٹ :روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں اضافہ
اے آر وائی - کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق ڈالر چوراسی روپے پچپن پیسے سے بڑھ کر چوراسی روپے تہتر پیسے پر پہنچ گیا۔ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے لئے دالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے۔