تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:11

سونے کی فی تولہ قیمت 49400روپے کی نئی بلندترین سطح پر

اے آر وائی - کراچی : سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ہفتے کو ایک اور ریکارڈ توڑ دیا دس گرام سونے کی قیمت مزید چھ سو پچاسی روپے بڑھ کر بیالیس ہزار تین سو بیالیس روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔



سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے اضافہ ہوا اور یہ اننچاس ہزار چار سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے دوسری جانب دس گرام چاندی سترہ روپے چودہ پیسے مہنگی ہوکر ایک ہزار چار سو پانچ روپے اکہتر پیسے اور اس کی فی تولہ قیمت بیس روپے اضافے سے سولہ سو چالیس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.