تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
2 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:59

ملک بھر میں چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں دس گرام چاندی کی قیمت ایک سو دو روپے پچاسی پیسے کمی کے بعد ایک ہزار تین سو دو روپے پچاسی پیسے ہوگئی ہے۔



چاندی کی فی تولہ قیمت میں ایک سو بیس روپے کی کمی ہوئی اور یہ پندرہ سو بیس روپے ہوگئی۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق چاندی مسلسل مہنگی ہونے کے بعد اب ٹیکنیکل کریکشن کے باعث سستی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں جنگ اور عدم استحکام کی وجہ سے دھاتوں کا آؤٹ لک مثبت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.