2 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:2
شیئرز مارکیٹ میں 22پوائنٹس کی مندی، انڈیکس12036کی سطح پر
اے آر وائی - کراچی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی اور ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بائیس پوائنٹس کم ہوکر بارہ ہزارچھتیس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر سات کروڑ اکسٹھ لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ دو سو چھتیس کمپنیز کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور ایک سو تین کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ندیم نقوی نے کراچی اسٹاک ایکس چینج کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔