تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:27

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 11 مئی کو دبئی میں ہوں گے

اے آر وائی - دبئی : آئی ایم ایف نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان سے مذاکرات دبئی منتقل کردیئے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترجمان کے مطابق اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کئے گئے مذاکرات اب دبئی ہوں گے۔



مذاکرات میں گیارہ ارب ڈالر قرضے کے تحت پاکستان کو تین ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کے معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کی جائے گی۔ مذاکرات میں پاکستان کے اگلے مالی سال کے بجٹ کے اہداف پر بھی غور کیا جائے گا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان پاکستان میں ہونا تھے تاہم اسامہ کی ہلاکت کے باعث سیکیورٹی خدشات پر ملتوی کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.