6 مئی 2011
وقت اشاعت: 17:37
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی: دو روزمیں ایک تولہ1400روپےسستا
اے آر وائی - کراچی : سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔ گذشتہ دو روز میں ایک تولہ سونا چودہ سو روپے سستا ہوگیا ہے۔جمعے کو دس گرام سونے کی قیمت مزید تین سو پچھتر روپے کمی سے چالیس ہزار پانچ سو بیالیس اور اس کی فی تولہ قیمت پانچ سو روپے کم ہوکر سینتالیس ہزار تین سو روپے ہوگئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق ٹیکنیکل کریکشن کی وجہ سے سونے کی قیمت مسلسل کم ہورہی ہے۔