7 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:23
ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مندی رہی
اے آر وائی - ہانگ کانگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر مندی کا رجحان رہا ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس ایک اعشاریہ چار فیصد کمی ہوئی اور یہ ایک سو سینتیس اعشاریہ چھ پوائنٹس پر آ گیا۔
چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں گزشتہ ہفتے ایک اعشاریہ چھ فیصد،ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں دو اعشاریہ چار فیصد اور سنگاپور کے بینچ مارک انڈیکس میں دو اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی۔