تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:58

امریکہ میں گزشتہ ماہ بے روز گاری کی شرح 9 فیصد پر پہنچ گئی

اے آر وائی - نیویارک : امریکہ میں گزشتہ ماہ بے روز گاری کی شرح نو فیصد پر پہنچ گئی ۔ امریکہ کے لیبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق نومبر دو ہزار دس کے بعد پہلی بار کسی مہینے میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔



مارچ میں یہ شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد کی سطح پر تھی۔ رواں سال اب تک امریکہ میں آٹھ لاکھ افراد ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.