تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:27

ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں تیزی

اے آر وائی - بنکاک : ایشیاء کی بیشتر اسٹاک مارکیٹس میں آج ٹریڈنگ کے دوران تیزی دیکھی گئی ۔ ایم ایس سی آئی ایشیاء پیسیفک انڈیکس اعشاریہ پانچ فیصد اضافے سے ایک سو اڑتیس اعشاریہ تین پوائنٹس پر پہنچ گیا۔



ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک فیصد اور چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔ تائیوان،جنوبی کوریا ،سری لنکا،تھائی لینڈ،سنگاپور اور ملائیشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی رہی جبکہ جاپان،انڈونیشیا اور بھارت کی مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.