تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:12

عالمی منڈی:سونےکی قیمت پھر1500ڈالرفی اونس سےتجاوزکرگئی

اے آر وائی - سنگا پور: عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک بار پھر پندرہ سو ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ سونے کی خریداری کے فوری سودے نو ڈالر نوے سینٹس اضافے سے پندرہ سو ایک ڈالر پچاس سینٹس فی اونس پر ہوئے۔



کئی ہفتوں کے مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے چار اعشاریہ چار فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان عارضی ثابت ہوا ہے اور آئندہ دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.