10 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:42
جولائی تا مارچ بجٹ خسارہ 783 ارب روپے تک پہنچ گیا
اے آر وائی - اسلام آباد : رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بجٹ خسارہ سات سو تیرہ ارب روپے تک پہنچ گیا جو مجموعی ملکی پیداوار کا چار اعشاریہ پانچ فیصد تک ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مجموعی اخراجات بائیس کھرب اوراٹہترارب روپے، جبکہ آمدن چودہ کھرب اورپچیانوے ارب روپے رہی۔ جولائی سے مارچ کے دوران دفاعی بجٹ تین سو پینتیس ارب روپے اور قرضوں کی ادائیگی پانچ سو سات ارب روپے رہی ۔
اس عرصے میں اسٹیٹ بینک کا منافع ایک سو پچیس ارب روپے، اور دفاعی منصوبوں کا منافع اڑسٹھ ارب روپے ہے۔اسکے علاوہ ٹیکس محصولات گیارہ کھرب سترہ ارب روپے رہیں۔ مجموعی ملکی پیداوار دو اعشاریہ تین نو فیصد کے ساتھ ایک سو تہترکھرب چارارب روپے رہنے کا امکان ہے۔