تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:38

ٹاول مینو فیکچررز نےدولت ٹیکس کےنفاذ کی مخالفت کردی

اے آر وائی - کراچی : ٹاول مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ میں دولت ٹیکس کے ممکنہ نفاذ کی مخالفت کر دی ہے۔ ٹاول مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین سید عثمان علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دولت ٹیکس کے دوبارہ نفاذ سے ماضی کی طرح ملک سے سرمایہ کے انخلاء کا عمل شروع ہوجائے گا اور کالے دھن کے کلچر کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ سے قبل تاجروں سے با معنی مشاورت کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.